آئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی ، ایف آئی یو ، سی آئی ڈی اور پاکستان کی دیگر ایجنسیوں کو سی پی پی کا پیغام۔

آئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی ، ایف آئی یو ، سی آئی ڈی اور پاکستان کی دیگر ایجنسیوں کو سی پی پی کا پیغام۔

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان (سی پی پی) کے چیئرمین انجینئر جمیل احمد ملک نے آئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی ، ایف آئی یو ، سی آئی ڈی اور پاکستان کی دیگر ایجنسیوں کے کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بالا ایجنسیوں میں سے کوئی بھی اپنا سرکاری فرائض، کام اور ڈیوٹی جوش اور ایمانداری کے ساتھ نہیں ادا کررہی ہیں ۔

بدقسمتی سے ، وہ ہمیشہ ان سیاسی کارکنوں کا پیچھا کرتے ، تشدد کرتے اور بلیک میل کرتے رہتے ہیں جو پاکستان کے دبے ہوئے اور غریب عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کررہے ہیں یاجوسول بالادستی یا حقیقی جمہوریت کے حامی ہیں ااور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہیں لیکن اگر آپ حکومت میں ہیں یا اقتدار میں ہیں تو وزراء ، مشیران ، ایم این اے اور ایم پی اے یا آئی پی پیز ، شوگر اور گندم مافیا کے مالکان ہیں توپھر اس کی سوفی صد ضمانت ہے کہ مذکورہ بالا ایجنسیوں میں سے کوئی بھی آپ کے خلاف حکومت کو مضائقہ یا شکایت نہیں لکھے گا اور نہ ہی اس کی اطلاع دے گاکہ آپ میں سے کون بدعنوانی ، قبضہ گروپ ، منشیات فروشی ،زنا ، شراب نوشی ، جوا ، عصمت دری ، بچوں کے ساتھ بدسلوکی ، اسمگلنگ ، بجلی ، سوئی گیس ، شوگر ، گندم اور روز مرہ کی زندگی کی دیگر اجناس میں قیمتوں میں غیر ضروری اضافے میں ملوث ہیں۔

مذکورہ بالا تمام ریاستی ایجنسیاں ان سیاسی کارکنوں کو اگر وہ پاکستان میں پختون ، سندھی ، بلوچی اور سرائیکی کے مساوی حقوق کے لئے آواز بلند کررہےہیں تو انکی زندگی کو جہنم بناتی ہیں اور ان کی نقل و حرکت اور ٹیلیفون ٹیپ ہوجاتے ہیں اور یہ ایجنسیوں ان سیاسی کارکنوں کو حکومت کو اپنی رپورٹوں میں انھیں دہشت گرد ، ریاست مخالف اور غدار قرار دیتی ہیں مگراگر وہ حکومت کا حصہ ہیں یا حکومت کی حمایت کررہے ہیں تو پھر وہ زمین پر قبضہ کرنے والوں ،منشیات فروشوں، لٹیروں ، آئی پی پیز ، شوگر اور گندم مافیا کے بارے میں کوئی بھی چیکنگ نہیں کرتے یا کوئی منفی اطلاعات حکومت کو فراہم نہیں کرتے ہیں۔

اس تناظر میں ، میں اپنی کہانی سناتا ہوں کہ لگ بھگ 6 ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم جو بدقسمتی سے میرے رشتہ دار ہیں نے شمس آباد میں 6 کنال 15 مرلہ میری خشک تالاب اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔اس نے 19 اکتوبر 2019 کو پرانی دشمنی کی وجہ سے اپنے نوکروں کو بھیجا جو میری موجودگی میں تالاب / دھن سائٹ پر آئے اور میرے ساتھ بدتمیزی کرنے لگے اور تالاب / دھن کی جگہ سے مجھے بے دخل کرنے کی کوشش کی لیکن میری مزاحمت پروہ سب بری طرح ناکام ہوگئے۔

میں ذیل میں 19 اکتوبر2019 کی دو عددویڈیو شیئر کر رہا ہوں ۔پہلی ویڈیو آپ خود سن اور دیکھ لیں کہ ملک امین اسلم کے ملازمین کیسے مجھے دھمکیاں میری ہی زمین پر دے رہے ہیں۔دوسری ویڈیو ملک امین اسلم کے ملازمین کے جانے کے بعد اسی روزکی ہے۔براہ کرم کھلے دل سے دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ ملک امین اسلم جیسا شخص جوصرف مجھے ہراساں کرنے اور ہمارے آبائی اراضی پر قبضہ کرنے کے لئےاپنے سرکاری اختیار کا ناجائز استعمال کررہا ہے ۔کیا اس شخص کو امین کہا جا سکتا ہے اور وہ وزیرِاعظم کا مشیر رہنے کے قابل ہے؟

20 اکتوبر 2019 کو صبح سویرے جب میں اٹک سٹی میں اپنے گھر پر تھا اور شمس آباد کے اس تالاب سے دور تھا تو ملک امین اسلم کےچار ملازمین ثمر عباس ، سجاد شاہ ، آصف ، قاسیم اور 10/11 نامعلوم افراد اس خشک تالاب / دھن سائٹ پر میری غیر موجودگی میں آئے تھےاور اس خشک تالاب / دھن سائٹ سے ہمارے تعمیراتی سامان اور مشینری کو اس خشک تالاب سےاٹھا کر قبروں پر پھینک دیاتھا جو ہماری دھن کے قریب ہے۔ یہ سب وزیر اعظم عمران خان کے مشیر ملک امین اسلم کی ہدایت پر ان کے چارملازمین اور10/11 نامعلوم افرادنےکیاتھا۔

یہاں یہ یاد رہے کہ دھن / تالاب کی اس زمن کے ٹکڑے سے متعلق تنازعہ اور معاملہ نچلی عدالتوں سے لے کر چیف کورٹ آف پنجاب تک میرے دادا ملک فتح احمدملک امین اسلم کے پردادا سر ملک محمد امین خان سے عدالتی جرمانے کے ساتھ یہ کیس جیت گئے تھے۔ مندرجہ ذیل فیصلوں کا حوالہ درج زیل ہے۔

Firstly judgment from the Court of R. A. Mant, Esquire, Munsiff, Ist Class, Attock, District Rawalpindi dated 26th of April, 1897.

Secondly judgment from the Court of M. L. Dames, Esquire, Divisional Judge, Rawalpindi Division at Murree. Civil Appeal No: 154 of 1897 decided on July 10th, 1897.

Thirdly judgment from the Chief Court of the Punjab before Messrs P. C. Chatterji and H. Mandy, Judges in Civil Appeal No: 1195 of 1897 decided on 22-03-1901.

میں نے ملک امین اسلم کےچارملازمین اور 10/11 نامعلوم افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کے لئے 22اکتوبر2019 کو ڈی پی او اٹک کو درخواست دی لیکن وزیر اعظم کے دو مشیروں ملک امین اسلم ،زلفی بخاری اور پی ٹی آئی حکومت کے سرکاری دباؤاور اثرورسوخ کے سبب ، ڈی پی او اٹک اورایس ایچ او رنگو تھانہ نے ابھی تک ملزمان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے جبکہ 20 اکتوبر2019 سے ہمارے پھینکے ہوئے سامان اور مشینری ابھی بھی قبروں پر پڑی ہے۔ 20 اکتوبر 2019 کی ان تمام تصاویر کو فیس بک پر update کر دوں گا۔

اس معاملے پر قانون اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے بالکل واضح ہیں کہ ایف آئی آر کا اندراج کرانا پاکستان کے ہر شہری کا حق ہے اور پولیس شکایت کی وصولی پر فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے اور اگر بعد میں یہ ثابت ہو جائے کہ شکایت غلط تھی تواس معاملے پرشکایت کنندہ پر فوجداری مقدمہ پاکستان پینل کوڈ مجریہ 1860 کی دفعہ 182 کے تحت مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔جو 6 ماہ قید یا جرمانے یا دونوں کے ساتھ قابل سزا جرم ہے۔

میرا پی ٹی آئی کے تمام حامیوں سے ایک ہی سوال یہ ہے کہ ریاستِ مدینہ میں وزیر اعظم عمران خان کی میرٹ اور گڈ گورننس کہاں ہے اور پنجاب پولیس ابھی تک پی ٹی آئی حکومت اوروزیروں و مشیروں کے مکمل کنٹرول میں کیوں ہے اورپنجاب پولیس مجھ جیسے پاکستان کے عام شہری کوانصاف کیوں فراہم نہیں کررہی ہےاور ہر سہولت اور مراعات صرف پی ٹی آئی حکومت کے وزراء اور مشیروں کے لئے ہی ہیں۔

اور مذکورہ بالا ریاستی ایجنسیوں سے ہماری شکایات یہ ہیں کہ ان میں سے کسی نے بھی وزیر اعظم کے مشیر کے ہاتھوں ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم اور ناانصافی کے بارے میں صرف اس وجہ سےحکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو اطلاع نہیں دی ہے کہ میرا تعلق کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان سے ہے جو تحریک انصاف اور عمران خان حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان آئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی ، ایف آئی یو ، سی آئی ڈی اور دیگر ایجنسیوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنے فرائض قانون کے مطابق اور عوامی مفاد میں بڑے پیمانے پر انجام دیں اور زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے مفادات کو پورا نہ کریں بلکہ زناخوروں، ملاوٹ خوروں ،منشیات فروشوں، شراب نوشی ، جواریوں ، عصمت دری ، بچوں سے زیادتی ، اسمگلرز ، آئی پی پیز ، شوگر ، گندم ، سوئی گیس اور بجلی کے مافیاکے بارے میں حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو مناسب اور درست رپورٹ پیش کریں جو ان تمام مذکورہ بالا ریاستی ایجنسیوں کے فرائض ِمنصبی میں شامل ہیں ۔ سی پی پی کے چیئرمین انجینئر جمیل احمد ملک نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا ہے کہ مذکورہ بالا ریاستی ایجنسیوں کوحکومت کی طرف سےمقدس حیثیت میں سونپے گئے فرائض کی ادائیگی میں وہ اب تک بری طرح ناکام ہیں اور ان تمام ریاستی ایجنسیوں کو اب اپنی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔جن دو ویڈیو کا ذکر اوپر ہے ان کو دیکھنے کے لیئے اس لنک پر کلک کریں۔ شکریہ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3212122025512640&id=100001446214624