آج کے منصفانہ الیکشن نے عمران خان کے الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے تمام الزامات عملاً غلط ثابت کر دیئے۔پی ڈی ایم نے مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیئے۔ کمیونسٹ پارٹی کا مؤقف

پی ڈی ایم کی جماعتوں نے خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو آج کے الیکشن میں ووٹ نہیں دیا ہے۔اس کا اثر مرکز میں قائم ہونے والی پی ڈی ایم کی حکومت پر پڑے گا یا نہیں اسکی صورتحال بھی جلد واضح ہو جائے گی۔چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منصفانہ الیکشن کرا کے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے دھاندلی کے تمام الزامات کو عملاً رد کر دیا ہے جس پر کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام اراکین کو مبارکباد اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ملک میں آئندہ جنرل الیکشن بھی منصفانہ ہوں گے۔سیاست دانوں کو ہر الیکشن کو متنازعہ بنانے کی روش کو اب ترک کر دینا چاہیے اور الیکشن کے نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہئے اور یہ ہی جمہوریت کی اصل روح ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان انجینئر جمیل احمد ملک ے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔