جنرل مشرف کو جو غداری کے الزام میں سپیشل ٹریبونل نے سزائے موت سنائی تھی۔اس پر سپریم کورٹ حتمی فیصلہ کب کرے گی۔کمیونسٹ پارٹی کا مطالبہ۔سرکاری اتحاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیس میں فل کورٹ نہ بننے پر سپریم کورٹ پر عدم اعتماد اور مقدمے سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں یہ جرآت نہیں ہے کہ جنرل پرویز مشرف جس کو غداری کے مقدمے میں سپیشل ٹریبونل نے آرٹیکل 6 کے تحت سزائے موت سنائی تھی اور اس فیصلے کے خلاف مشرف نے اپیل کر رکھی ہے مگر اس کیس کا فیصلہ مقتدر حلقوں کے ڈر کی وجہ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نہیں کر رہے ہیں۔اس مقدمے میں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی طرف سے میں خود سائل ہوں۔ حکمران اتحاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ کی استدعا مسترد ہونے پر تین رکنی بینچ جس کی سربراہی چیف جسٹس خود کر رہے ہیں پر عدم اعتماد اور مقدمے کا بائیکاٹ کر کے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان انجینئر جمیل احمد ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ جاری کردہ: پریس میڈیا آف سی پی پی