CPP to hold All Left Parties Conference in Attock City on 24th January, 2021 to form Left Alliance.

چلو چلو
اٹک شہر چلو
حکومت اور پی ڈی ایم میں شامل گیارہ سیاسی پارٹیوں کے پاس عوام کے مسائل کےحل کے لیئے کوئی بھی ٹھوس معاشی پروگرام نہیں ہے اور عوام مہنگائی، بےروزگاری، لاقانونیت اور دیگر روزبروز بڑھتے ہوئے مسائل سے تنگ اور پریشان ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان (سی پی پی) نے اس نازک موڑ پرعوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیئےملکی سطح پرلیفٹ الائنس کی تشکیل کے لیئے ایک اہم اجلاس مورخہ 24جنوری 2021بروز اتوار بوقت دس بجے صبح کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کےمرکزی سیکرٹریٹ فتح جنگ چوک، اٹک شہرمیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہےجس میں پاکستان میں موجود تمام کمیونسٹ، سوشلسٹ،ترقی پسند،پروگریسواور لیفٹ پارٹیوں کے لیڈران کو دعوت دی جارہی ہےتاکہ عوام کودرپیش مسائل کا حل تجویز کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ برِصغیر کے مشہور انقلابی اور کمیونسٹ رہنما کامریڈ میر داد شہید کا تعلق بھی ضلع اٹک کے علاقہ چھچھ سے تھا اور ان کا گاؤں ملہو اٹک شہر سے جانب شمال تقریباََ15 کلو میٹر دور واقع ہے ۔
کامریڈ میرداد جو عین شباب مں 1946ءمں جہازیوں کی بغاوت میں شہید ہوئے ۔ یہ میر داد جو جیل سے فرار ہوا ۔اس کی پوری کہانی کہ کیسے اس نے روپوش رہ کر انقلابی تحریکوں میں حصہ لیا۔ کیسے وہ دیس دیس میں روٹی روز گار کےلئے مارا مارا پھرا اور پھر وہ کس طرح بین الاقوامی کمونسٹ تحریک مں شریک ہوااورایک عظیم لیڈرکامقام حاصل کیا۔ یہ سب حقائق عبد اﷲ ملک مرحوم کی ایک تاریخی کتاب ”داستان دارورسن“میں موجود ہیں۔
امیدِواثق ہے کہ آپ ہماری کمیونسٹ پارٹی کی اس دعوت نامہ کو قبول فرمائیں گے اور اس اہم اور تاریخی اجلاس میں شرکت کریں گے۔تما م لیفٹ پارٹیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ تین ارکان کو نامزد کریں جو لیفٹ الائنس کی تشکیل میں فیصلہ کرنے میں اپنی پارٹیوں کی طرف سے مکمل بااختیار ہوں ۔شکریہ۔
پروگرام حسبِ ذیل ہے:۔
اجلاس : صبح 10:00 سے دوپہر 1:00 بجےتک
وقفہ طعام : دوپہر 1:00 سے 2:00 بجے تک
دوسری نشت اجلاس : دوپہر 2:00 سے 5:00 بجے تک
پریس بریفنگ : شام 5:00 سے 6:00 بجے تک
چائے: شام 6:15
اجلا س کے ایجنڈے کے لیئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔
منجانب:
(انجینئر جمیل احمد ملک )
مرکزی چیئرمین
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان(CPP)
کمیونسٹ پارٹی سیکرٹریٹ
1426۔ فتح جنگ چوک، اٹک شہر
فون پارٹی سیکرٹریٹ : 057-2611426
فیکس پارٹی سیکرٹریٹ:057-2612591
موبائل نمبر:0300-9543331
ای میل:cpp@cpp.net.pk
ویب سائٹ : http://www.cpp.net.pk
جاری کردہ: پریس میڈیا آف سی پی پی www.cpp.net.pk