پانج مئی کارل مارکس کے یوم پیدائش پر جون ایلیا کا خراج عقیدت۔

 

جرمنی کا ایک غریب اور فاقہ کش مفکر کارل مارکس جو اپنے مرتے ہوئے بچے کا علاج تک نہ کرا سکا، جو اس کے مرنے پر کفن خریدنے کی استطاعت بھی نہیں رکھتا تھا۔ اس نے جب انسانوں کے بنیادی مسلے کی سائنسی نشاندہی کی تو وہ سرمایہ داروں کی تمام اقلیموں میں مذہب، روحانیت اور اخلاق کا باغی اور غدار ٹھہرا۔ یہ وہ شخص تھا جو نیم فاقہ کشی کی حالت میں ساری دنیا کے انسانوں کے دکھ کا مداوا سوچا کرتا تھا اور ایک دن اپنے عظیم اور قابل تمجید استغراق کی حالت میں بیٹھے بیٹھے مر گیا۔
ہم جب تاریخ فکر کے اس محبوب اور برگزیدہ بوڑھے اور اس کے زندگی پرور حکیمانہ نظریے یعنی کمیونزم کا ذکر کرتے ہیں اور اس کے ذریعے اپنے عوام کی نیم جاں زندگی کا مداوا چاہتے ہیں تو ہم نئے مغربی سامراج اور اس کے مقامی دلالوں کے نزدیک اپنے ملکوں کے باغی اور غدار ٹھہرتے ہیں۔”

     جون ایلیا